چاند تاروں فلک پہ زمینوں میں بھی آپ کے پیار کی روشنی روشنی
بادشاہوں میں بوری نشینوں میں بھی آپ کے پیار کی روشنی روشنی
کون سی آنکھ میں آپ کا غم نہیں کس کا سر آپ کے سامنے خم نہیں
دل سمندر کے پنہاں خزینوں میں بھی آپ کے پیار کی روشنی روشنی
مثل قرآن ہے آپ کی زندگی جزو ایمان ہے آپ کی پیروی
صادقوں غازیوں اور امینوں میں بھی آپ کے پیار کی روشنی روشنی
آپ لطف و عنایت کی معراج ہیں غمزدوں بے سہاروں کے سرتاج ہیں
چاہتوں کے مقدس قرینوں میں بھی آپ کے پیار کی روشنی روشنی
نور ہر اک نظر کو ملا آپ سے گلشن زندگانی کھلا آپ سے
میرے اØ+ساس Ú©Û’ آبگینوں میں بھی آپ Ú©Û’ پیار Ú©ÛŒ روشنی روشنی
جن Ú©ÛŒ کرتا ہے مدØ+ت خدا ہر Ú¯Ú¾Ú‘ÛŒ ان Ú©ÛŒ عظمت میں کیا ہو سکے Ú¯ÛŒ Ú©Ù…ÛŒ
سب کے ہونٹوں پہ بھی سب کے سینوں میں بھی آپ کے پیار کی روشنی روشنی
جو قلم آپ Ú©Û’ پیار میں جھک گئے ان Ú©ÛŒ تØ+ریر پر وقت بھی رک گئے
آسؔ ایسے قلم کی جبینوں میں بھی آپ کے پیار کی روشنی روشنی
ï·º